ڈالر کو پرلگ گئے، 109 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا

جمعرات, 06 جولائی 2017 00:19

کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت یہ بہت ہی کم شرح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ امریکی ڈالر جو گزشتہ روز تک 104 روپے 90 پیسے میں مل رہا تھا وہ آج اوپن مارکیٹ میں 109 روپے 10 پیسے میں دستیاب ہے جبکہ درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ انٹربینک ریٹ پر بینکوں سے ڈالر مل ہی نہیں رہا۔ اس طرح صرف ایک دن میں پاکستانی روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 4 روپے 20 پیسے کم ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بینکوں کے درمیان ڈالر کا لین دین 107.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا یعنی گزشتہ روز کی نسبت روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 2 روپے 60 پیسے کم ہوگئی ہے۔ دنیا کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر کم ہوئی ہے اور برطانوی پاؤنڈ بھی 4 روپے اضافے کے ساتھ 140 روپے 8 پیسے فی پاؤنڈ کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں یورو کی قیمت میں بھی 3 روپے 60 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت وہ اوپن مارکیٹ میں 123 روپے 28 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

Read 997 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto