حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مسلسل چوتھی بار اضافہ کردیا

منگل, 28 فروری 2017 20:36

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت مسلسل چوتھی بار بڑھاتے ہوئے ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول 73 روپےاور ڈیزل 82 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا اور اس کی قیمت 44 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین پیسے کی بجائے صرف روپے میں ہوگا جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق ایک ماہ کے لیے آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Read 1015 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto