پاکستان کو امریکا، چین، قطر و سعودیہ سے تجارت میں بھاری خسارہ

منگل, 13 جون 2017 18:06

اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران ملکی تجارت کو محض 4 ممالک کے ساتھ باہمی تجارت میں 7.12 ارب ڈالر کا خسارہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2016ء تا اپریل 2017ء کے دوران 10 ماہ کے دوران پاکستان کو چین، امریکا، قطر اور سعودی عرب کے ساتھ باہمی تجارت میں 7 ارب 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ اعداد وشمار کے مطابق ان دس ماہ کے دوران پاکستان نے مذکورہ ممالک کو 5 ارب 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی بر آمدات کیں جبکہ پاکستان کی در آمدات 12 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے اس دوران سب سے زیادہ در آمدات چین سے کیں جو کہ 7 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر رہیں، سعودی عرب سے پاکستانی درآمدات کا حجم ایک ارب 90 کروڑ ڈالر، امریکا سے ایک ارب 65 کروڑ ڈالر جبکہ قطر سے 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی در آمدات کی گئیں، پاکستان سے اس دوران سب سے زیادہ بر آمدات امریکا کو کی گئیں جو کہ 3 ارب ڈالر سے کچھ زائد رہیں، چین کو ایک ارب 36 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیاء بر آمد کی گئیں، قطر کو 42 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جبکہ سعودی عرب کو 30 کروڑ ڈالر کی بر آمدات ریکارڈ کی گئیں۔ پاکستان کا قطر سے درآمدی حجم زیادہ تر ایل این جی پر محیط رہا اور پاکستان 15 سالہ معاہدے کی بناء پر قطر سے ایل این جی در آمد کررہا ہے، چین سے مشینری اور دیگر آلات کی درآمد نمایاں رہی جبکہ بر آمدات کے حوالے سے پاکستان سے امریکا کو ٹیکسٹائل مصنوعات کی بر آمد نمایاں رہی۔

Read 412 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto