تلگو فلموں کے اداکار پرکاش راج نے مسلمان خاندان کو گھر تحفے میں دیدیا

جمعرات, 29 جون 2017 14:51

حیدرآباد: بھارتی تلگوفلموں کے مشہور اداکار پرکاش راج فلموں میں تو انتہائی ظالم اور جابر کے کردار نبھاتے ہیں تاہم حقیقت میں اپنے فلمی کرداروں کے بلکل الٹ دکھائی دیتے ہیں، اداکار پرکاش نے مسلم خاندان کو مکان تعمیر کراکر عید پر تحفے میں دیدیا اور خود جا کر گھر غریب خاندان کے حوالے کیا۔ اداکار نے تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے کودنڈاریڈی پلی موضع کے غریبوں کی امداد کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اپنے فارغ وقت میں وہ اس گاوں میں جاتے ہیں جہاں وہ اپنے فارم ہاوس میں فصل اور سبزی کی کاشت کرتے ہیں۔

حال ہی میں جب انہیں یہ پتہ چلا کہ ایک غریب مسلم خاندان اس مکان میں قیام پذیر ہے جو موسم کی سختیوں کے سبب خراب ہوگیا ہے اور اس کی فوری مرمت کی ضرورت ہے تو انہوں نے ماہ رمضان المبارک میں اپنے اخراجات پر اس مکان کی تزئین نو کروائی اور اس مکان کو تحفہ کے طورپر اسی خاندان کے حوالے کرتے ہوئے انسان دوستی، اخوت کی ایک بہترین مثال پیش کی ہے۔ اداکار نے غریب خاندان کی مالی امدا د بھی کی ہے۔

Read 6814 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto