قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی سوشل میڈیا میں دھوم

پیر, 03 جولائی 2017 21:44

لاہور: اسکنڈل کوئین اور سوشل میڈیاسے مقبولیت حاصل کر نیوالی قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیاہے جس میں صبا قمر کی شاندار اداکاری بہت پسند کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ ویڈیوز اور بعد ازاں غیرت کے نام پرقتل سے شہرت پانے والی قندیل بلوچ کی زندگی پر باغی کے نام سے فلم بن رہی ہے اور صبا قمر نے قندیل بلوچ کا کردار ادا کیاہے ۔اس فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ قندیل بلوچ اپنی سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہو ئی تھیں انہی کی کاپی کرتے ہوئے صبا قمر نے بھی فلم میں ایک ڈائیلاگ بولا ہے جس کے الفاظ”تم سب گندے ہو“ کو سوشل میڈیا ہیش ٹیگزبھی ٹاپ ٹرینڈ بن رہاہے ۔ فلم رواں سال کے آخر میں سینما کی زینت بنے گی ۔

Read 7101 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto