6 ہزار روپے کیلئے معروف اداکارہ کو قتل کردیا گیا

بدھ, 12 جولائی 2017 16:47

نئی دلی:  ابھرتی ہوئی بھارتی اداکارہ کریتکا چوہدری کے اندوہناک قتل کے واقعے نے بالی ووڈ انڈسٹری سمیت پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ وہ ذہنی پریشانی اور ڈپریشن میں مبتلا تھیں اور غالباً انہوں نے خود کشی کی، لیکن اب یہ افسوسناک انکشاف ہوا ہے کہ دو منشیات فروشوں نے محض 6 ہزار روپے کی خاطر ان کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

 

ویب سائٹ ’کوئنٹ‘ پر سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق کریتکا کو ان دو منشیات فروشوں نے ہلاک کیا جن سے وہ منشیات لیتی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے گزشتہ سال لی گئی منشیات کی رقم ادا نہیں کی تھی، جو صرف چھ ہزار روپے تھی۔ شکیل نسیم اور بادشاہ باسوداس نامی منشیات فروش اداکارہ کے فلیٹ پر رقم لینے کیلئے آئے تھے لیکن وہاں جھگڑاہوگیا جس کے دوران منشیات فروشوں نے اداکارہ کے سر پر آہنی آلے سے وارکرکے انہیں قتل کردیا۔ وہ جاتے ہوئے کمرے کا اے سی چلا کر اسے بند کرگئے تاکہ کسی قسم کی بدبو جلد باہر نہ جاسکے۔


پولیس تحقیقات کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ نے بھی منشیات فروشوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے بھی ان کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس نے انہیں ممبئی شہر سے گرفتار کرلیا اور مزید قانونی کارروائی کیلئے وہ تاحال پولیس کی تحویل میں ہیں۔

Read 1796 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto