سجل علی، دپیکا اور کترینہ کیلئے خطرہ بن گئیں

پیر, 17 جولائی 2017 23:46

ممبئی: خوبصورت آنکھوں اور دلکش چہرے والی نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کیلئے خطرہ بن گئیں۔ اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم ’’مام‘‘ کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری پر دھاک جمانے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی کا موازنہ بھارتی میڈیا نے بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ سجل بالی ووڈ اداکاراؤں کیلئے مستقبل میں خطرہ بن سکتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سجل علی نے حال ہی میں ریلیز ہوئی اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’’مام‘‘ میں اتنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے کہ پوری بھارتی انڈسٹری ان کی دیوانی ہوگئی ہے جبکہ ان کی خوبصورتی اور اسٹائل کی بھی بے حد تعریف کی جارہی ہے۔ فلم میں سجل علی نے مظلوم لڑکی کا کردار اس خوبصورتی سے نبھایا ہے کہ دیکھنے والوں کو حقیقت کا گمان ہوتا ہے جبکہ شائقین بھی سجل کی اداکاری کو داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے۔ بہترین اداکاری اور معصوم حسن کے باعث بھارتی میڈیا نے سجل علی کو دپیکا اور کترینہ کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں سجل بھارتی اداکاراؤں کی جگہ لے سکتی ہیں۔
فلم ’’مام‘‘ کی کہانی نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی اور اپنی بیٹی پر ہونے والے ظلم کا بدلہ لینے کیلئے ایک ماں کی کوششوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں سری دیوی محبت کرنے والی ماں اور سجل علینے ان کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے۔ گو کہ فلم کی کہانی ظلم اور بدلے جیسے روایتی موضوع کے گرد گھومتی ہے لیکن سری دیوی، سجل علی اورعدنان صدیقی کی مضبوط اور شاندار اداکاری نے لوگوں کواپنا گرویدہ کرلیا۔
واضح رہے کہ سجل پاکستان شوبزانڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہیں۔ وہ کئی کامیاب ڈراموں اورپاکستانی فلم ’’زندگی کتنی حسین ہے‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ فلم ’’مام‘‘ میں کام کے حوالے سے سجل علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ بھارت جاکر کام کریں گی، یہ ان کیلئے ایک خواب جیسا ہے۔ انہوں نے بھارت میں مزید کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ مستقبل میں اگرمزید کام کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔

Read 975 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto