کاجول کو شاہ رخ کی بیٹی کے ساتھ میڈیا نمائندوں کے ناروا سلوک پرغصہ آگیا

بدھ, 26 جولائی 2017 15:36

ممبئی: بالی ووڈ کی ناموراداکارہ کاجول نے بھارتی میڈیا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اپنی حد میں رہے اور ہمارے بچوں کا پیچھا چھوڑدے، جو کچھ میڈیا نے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کے ساتھ کیا اگر میری بیٹی نائیسا کے ساتھ کیا ہوتا تو میں بالکل برداشت نہ کرتی۔ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے اس دور میں شہرت حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں بلکہ کسی مشہور شخصیت کی اولاد ہونا ہی کافی ہے،تاہم آسانی سے ملنے والی شہرت کبھی کبھی وبال جان بن جاتی ہے۔

کچھ ایسا ہی ہوا شاہ رخ خان کی لاڈلی بیٹی سہانا خان کے ساتھ، گزشتہ ماہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کی ایک ویڈیو منظرعام پرآئی تھی جس میں وہ لفٹ کا انتظار کررہی تھیں جبکہ اس دوران میڈیا نمائندےان کی تصاویر کھینچنے میں مصروف تھے، میڈیا کی جانب سے مسلسل تصاویر کھنیچے جانے پر سہانا پریشانی کے عالم میں ادھر ادھر گھومتے ہوئے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن میڈیا ان کی جان نہیں چھوڑتا، یہ ویڈیو منظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی یہاں تک کہ  شاہ رخ  نے اپنی بیٹی کے ساتھ ہونےو الے اس سلوک پر میڈیا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوامی مقامات پر ان کے بچوں کو پریشان نہ کیا جائے۔

تاہم اب اس ویڈیو پرادکارہ کاجول کا ردعمل سامنے آیا ہے انہوں نے میڈیا کو اس حرکت پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ انتہائی ناقابل برداشت ہے اسے صاف لفظوں میں ’’ہراساں‘‘ کرنا کہتے ہیں، میڈیا کو یہ حق کس نے دیا کہ ایک کمسن لڑکی کو اس حد تک تنگ کیا جائے کہ وہ اپنا چہرہ چھپانے پر مجبور ہوجائے اگر میڈیا نے یہ سب میری بیٹی نائیسا یابیٹے یگ کے ساتھ کیا ہوتا تو میں بالکل بھی برداشت نہ کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا میڈیا ابھی غیر تعلیم یافتہ ہے جب ہم اسٹیج پر پرفارم کرتے ہیں یہ لوگ تصاویر کھینچنے کیلئے ہم تک پہنچنے کی پوری کوشش کرتے ہیں، ہمیں یہ سب برداشت کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ ہماراکام ہےلیکن ہمارے بچوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنے کی اجازت میڈیا کو کس نے دی۔

واضح رہے کہ میڈیا کی حدود کا تعین کرنے والی اداکارہ کاجول طویل عرصے بعد ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تامل فلم ’’وی آئی پی 2‘‘ کے ذریعے فلمی دنیا میں واپسی کررہی ہیں فلم میں ان کے مدمقابل اداکار دھنوش مرکزی کردار اداکرتے نظر آئیں گے، تاہم فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Read 5395 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto