ماہرہ خان کو میں نے متعارف کروایا، عاطف اسلم

جمعہ, 04 اگست 2017 16:21

کراچی: موسیقی کی دنیا کے نامور ستارے عاطف اسلم کا کہناہے کہ ماہرہ خان کو فلموں میں، میں نے متعارف کروایا۔ میرے کہنے پر نامور ہدایت کار، شعیب منصور نے انہیں فلم بول میں کاسٹ کیا۔ان کاکہنا تھا کہ شعیب منصور نے ماہرہ کو فلم میں کاسٹ کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھا کہ تم کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا پسند کرو گے؟ ۔ انہوں نے دو، تین اداکاراؤں کے نام میرے سامنے رکھے، لیکن میں نے ماہرہ کے لیے ہامی بھری حالانکہ وہ بہت جونیئر تھی۔اس وجہ سے اس زمانے میں میرا نام ماہرہ کے ساتھ بھی جوڑا گیا، مگر نے اس کی پروا نہیں کی۔

 

عالمی شہرت یافتہ سنگر عاطف اسلم نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارتی فلموں میں ہماری اداکارائیں عمدہ کام کر رہی ہیں لیکن صبا قمر نے ’’ہندی میڈیم‘‘ میں غیر معمولی اداکاری کی۔عاطف کا کہنا تھا کہ میں عرفان خان کو بہت پسند کرتا ہوں اور صبا قمر نے ان جیسے سینئر اداکار کے سامنے جم کر پرفارمنس دکھائی اور سب پاکستانی اداکاراؤں کو بتا دیا کہ بھارت میں اس ڈھنگ سے کام کیا جاتا ہے۔

Read 819 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto