کرن جوہر کی فلم میں اہم کردار ادا کروں گا، فواد خان

جمعرات, 10 مارچ 2016 15:15

پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فواد خان نے بالی ووڈ میں فنی کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم’’خوبصورت‘‘ سے کیا جسے شائقین نے ناصرف پسند کیا بلکہ ان کے انڈسٹری کے لیے دروازے بھی کھل گئے جب کہ معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر بھی فواد خان کی صلاحیتوں سے متاثرہوئے بغیر نہ رہ سکے اور انہیں اپنی فلم میں مختصر کردارکے لیے اداکارہ ایشوریا رائے ، انوشکا شرما اور رنبیر کپور کے مدمقابل فلم میں کاسٹ کرلیا تاہم اب اداکار فود خان نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔

اداکار فواد خان کا کہنا تھا کہ فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ڈی جے کا کردار ادا کررہا ہوں جو کہ  میرے لیے ایک نیا تجربہ ہے جب کہ فلم میں میرا کردار اہم ہے اسی لیے کردار میں جان ڈالنے کے لیے سخت محنت کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ اداکار فواد خان اپنی نئی آنے والی فلم’’کپور اینڈ سنز‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل لیجنڈری اداکار رشی کپو، اداکار سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Read 995 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto