بپاشاباسو اور کرن سنگھ گرور کے خاندان کے تعلقات خراب۔ دونوں کی شادی خطرے میں

بدھ, 16 مارچ 2016 14:16

بالی ووڈاداکارہ بپاشاباسو اور کرن سنگھ گرور کے تعلقات میں کچھ رکاوٹیں آگئی ہیں ، دونوں نے باضابطہ طورپر اپنے تعلقات کے بارے میں کبھی بات نہیں کی لیکن مبینہ معاشقے کے بارے میں اشارے دیتے رہتے ہیں لیکن اب دونوں خاندان شادی کے حق میں نہیں۔

بپاشاباسو اور کرن سنگھ گرور کے تعلقات ہمیشہ خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں اور اطلاعات تھیں کہ اپریل میں شادی متوقع ہے تاہم آخری اطلاعات کے مطابق دونوں کے خاندان تعلقات کو مزید آگے بڑھانے میں دلچسپی نہیں لے رہے ، بپاشا باسو کی والدہ چاہتی ہیں کہ اداکار ہ رنڈوے شخص کے قریب نہ جائیں ۔
رپورٹ کے مطابق یہ بھی کہاگیاکہ کرن کی والدہ بھی نئی بہوکے روپ میں بپاشا کو دیکھنے پر خوش نہیں ہیں جبکہ وہ اپنی والدہ کو یہ یقین دہانی بھی کراچکے ہیں کہ دوسری شادی وہ صرف ان کی مرضی سے ہی کریں گے ۔
دونوں کے تعلقات ایک ایسے موڑ پر آگئے ہیں کہ مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، یہ وقت ہی بتائے گاکہ دونوں اپنے خاندانوں کو منانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں ۔

Read 1574 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto