سیف کی اجازت کے بغیر آئٹم سانگ کیے اور نہ ہی کروں گی، کرینہ کپور

منگل, 29 مارچ 2016 21:23

نئی دلی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک سیف علی خان کی اجازت کے بغیر فلموں میں آئٹم سانگ نہیں کیا اور آئندہ بھی وہ ان کی اجازت سے ہی آئٹم سانگ کریں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا شمار نہ صرف فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ ان کی اداکاری کا بھی ہر کوئی معترف ہے بالخصوص فلموں میں آئٹم سانگ کے حوالے سے انہیں خاصی پذیرائی بھی حاصل ہے۔

اپنے انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ انہیں فلموں میں آئٹم سانگ کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن اس کے لیے وہ اپنے شوہر سیف علی خان کا شکریہ ادا کرتی ہیں کیونکہ اگر وہ انہیں آئٹم سانگ کی اجازت نہیں دیتے تو پھر ان کے لیے کافی مشکل ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک فلموں میں کبھی بھی سیف علی خان کی اجازت کے بغیر کوئی آئٹم سانگ نہیں کیا اور آئندہ بھی وہ اپنے شوہر کی اجازت سے ہی آئٹم سانگ کریں گی۔

Read 683 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto