ارجن کپور۔ میرے دادا کا تعلق پشاور سے تھا پاکستان جانا میری دلی خواہش ہے

جمعرات, 31 مارچ 2016 10:58

بالی وڈ اداکاروں کی پاکستان آمد و رفت اب معمول بنتی جارہی ہے اور اس ماحول میں بالی وڈ کے ’ینگ گن‘ ارجن کپور بھی پاکستان کا دورہ کرنا اور اپنے پاکستانی فینز کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

بالی وڈ کے ابھرتے ہیرو ارجن کپور کا کہنا تھا، ”پشاور میرے دادا کا شہر ہے۔ ہمارا خاندانی تعلق پشاور سے ہے۔ میرا ورثہ پاکستانی ہے اور بہت سے پاکستانی میرے فین ہیں جن سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہ کر مجھے خوشی ہوتی ہے۔“ارجن کپور نے پاکستان آنے سے متعلق سوال پر کہا، ”میں خود پاکستان آنے کے لیے بے قرار ہوں۔ بس چاہتا یہ ہوں کہ موقع کوئی خاص ہو اور پاکستان جا کر میں اپنے پرستاروں کوخوش کرسکوں۔“ارجن کپورکا ماننا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا کلچر اور خیالات ایک جیسے ہیں۔۔ فلم ایسی چیز نہیں جو فون پر یا اسکائپ پر بنائی جاسکے۔ فلم بنانے کے لیے تخلیقی لوگوں سے ملنا پڑتا ہے، آئیڈیاز شیئرکرنا پڑتے ہیں اور ساتھ وقت گزارنا پڑتا ہے۔ فلموں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔بالی وڈ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بونی کپور کے بیٹے اور اداکار انیل کپور کے بھتیجے ارجن کپور نے اپنی نئی فلم ”کا اور کی“ کے بارے میں امید ظاہر کی کہ فلم پاکستانی شائقین خصوصاً نوجوانوں اور لبرل خیالات رکھنے والوں کو پسند آئے گی۔ فلم کے اپریل کے پہلے ہفتے میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

 
Read 720 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto