کنگنا راناوت لگاتار دوسری بار بہترین اداکارہ

جمعرات, 31 مارچ 2016 16:13

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا راناوت کو لگاتار دوسری بار بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے لیکن ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی چاہتے تھے کہ یہ ایوارڈ دیپکا یا پرینکا کو ملتا۔

گذشتہ دنوں 63 ویں قومی فلم ایوارڈز کا اعلان کرتے ہوئے فلم ’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘ کے لیے کنگنا کو بہترین اداکارہ کے انعام کا مستحق قرار دیا گيا۔

یہ ایوارڈ تین مئی کو ایک تقریب کے دوران پیش کیا جائے گا جسے روایتی طور پر صدر جمہوریہ کے ہاتھوں پیش کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ سال اداکارہ کنگنا کو فلم ’کوئن‘ کے لیے بہترین اداکارہ قرار دیا گیا تھا۔

کنگنا راناوت نے اپنے نام کے اعلان پر ’خوش اور پرجوش‘ ہونے کی بات کہی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ میرا بہترین برتھ ڈے تحفہ ہے جو مجھے مل سکتا تھا۔ میں بہت خوش ہوں اور خود کو خوش قست محسوس کرتی ہوں۔‘

انھوں نے مزید کہا: ’میں بطور خاص اس لیے بھی پرجوش ہوں کہ میرے ساتھ بہترین اداکار کا ایوارڈ امیتابھ بچن کو دیا گیا ہے۔‘

تاہم اطلاعات کے مطابق انھوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ قومی فلم ایوراڈ کا اعلان ٹی وی پر ہوتا ہے اور اس کے لیے پہلے سے کوئی اطلاع نہیں ہوتی ہے اس لیے پہلے سے کچھ سوچنا بھی مشکل ہوتا ہے۔

امیتابھ بچن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’پیکو‘ کے لیے دیا گیا ہے۔

فلم ’پیکو‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ کو بہت سارے ایوارڈز کا حقدار قرار دیا گیا اور ان میں قدر مشترک اداکارہ دیپکا پاڈوکون ہیں۔

اطلاعات کے مطابق انھیں دونوں میں سے کسی بھی فلم کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کی امید تھی لیکن بازی کنگنا راناوت کے ہاتھ رہی۔

قومی ایوارڈ میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ ’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘ کی اداکارہ نمایاں اداکارہ ہیں لیکن وہ چاہتے تھے کہ یہ ایوارڈ دیپکا کو باجی راؤ مستانی کے لیے ملتا۔

’کنگنا ممتاز اداکارہ ہیں لیکن میں دل کی گہرائیوں سے یہ چاہتا تھا کہ دیپکایا، پرینکا یہ ایوارڈ جیتتیں۔ دیپکا نے فن کا شاندار مظاہرہ کیا تھا اور پرینکا بھی خوب تھیں۔

اس سے قبل اپسرا فلم پروڈیوسرز گلڈ ایوراڈ اور فلم فیئر ایوارڈز میں دیپکا کو فلم ’پیکو‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گيا تھا۔

دیپکا پاڈوکون ان دنوں ایک ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ کنگنا فلم ’رنگون‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ شاہد کپور اور سیف علی خان ہیں

Read 468 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto