اداکارہ کنگنا رناوت کو تیسری بار ’’نیشنل فلم ایوارڈز‘‘ ملنے پر دپیکا پڈوکون ناخوش ہیں۔

جمعرات, 31 مارچ 2016 16:16

مبئی: بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون ساتھی اداکارہ کنگنا رناوت کو تیسری بار ’’نیشنل فلم ایوارڈز‘‘ ملنے پر ناخوش ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ’’تنو ویڈز منو ریٹرن‘‘ میں بہترین اداکاری پر تیسری بار ’’نیشنل فلم ایوارڈ‘‘ اپنے نام کیا ہے جس کے بعد فلم نگری کی کئی اداکاراؤں میں بے چینی پھیل گئی ہے جس میں صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈو کون بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کی گزشتہ برس 2 فلمیں ’’پیکو‘‘ اور’’باجی راؤ مستانی‘‘ ریلیز ہوئی تھیں جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا یہی نہیں ان کی دونوں فلموں نے باکس آفس پر بھی شاندار کامیابی سمیٹی تھی جب کہ اداکارہ کی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ نے رواں سال کئی فلمی ایوارڈز اپنے نام کیے تھے جس کے بعد ڈمپل گرل نے ’’نیشنل فلم ایوارڈ‘‘ جیتنے کی امیدیں لگا لی تھیں تاہم اداکارہ کنگنا کا ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد دپیکا شدید پریشانی کا شکار ہیں جس کے باعث انہوں نے فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا کی جانب سے بہترین فلمساز کا ایوارڈ جیتنے کی خوشی میں منعقدہ پارٹی میں بھی شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Read 812 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto