دپیکا، فواد خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے بے تاب

بدھ, 06 اپریل 2016 16:35

پاکستانی اداکار فواد خان نے بولی وڈ میں صرف دو فلموں سے ہی ایک بڑا مقام حاصل کرلیا ہے اور اب بولی وڈ کی نمبر ون ہیروئن دپیکا پڈوکون بھی ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کچھ روز قبل فواد خان اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں دپیکا کے ہمراہ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

اس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دپیکا کے ایک فین پیج نے اس حوالے سے ٹویٹ کی جس کو شیئر کرتے ہوئے دپیکا نے بھی فواد اور سدھارتھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ بھی دونوں اداکاروں کے ساتھ فلم کرنا چاہتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ریلیز فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے لیے بھی سدھارتھ، فواد اور عالیہ بھٹ کو مبارک باد دی۔

دوسری جانب قیاس آرائیاں ہیں کہ پروڈیوسر کرن جوہر فواد خان، سدھارتھ ملہوترا اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک فلم بنانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

دپیکا پڈوکون اس وقت ٹورنٹو میں اپنی ہولی وڈ ڈیبیو فلم ’ٹرپل ایکس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اگلے سال جنوری میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

دوسری جانب فواد خان فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک مختصر لیکن اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

 

Read 514 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto