سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ ’’عاشقی 3‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے

پیر, 11 اپریل 2016 20:26

ممبئی: بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’’عاشقی‘‘ کے تیسرے سیکوئل کے لیے نامور پروڈیوسر بھوشن کمار نے نوجوان اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی 1990 میں ریلیز ہونے والی رومانوی فلم ’’عاشقی‘‘ میں اداکار راہول رائے اور انو اگروال جب کہ 2013 میں فلم کے دوسرے سیکوئل میں اداکار آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تاہم اب فلم کے تیسرے سیکوئل میں اداکار سدھارت ملہوترا نے ہریتھک روشن کو فلم سے باہر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  فلمساز بھوشن کمار نے فلم ’’عاشقی ‘‘ کے تیسرے سیکوئل  میں نوجوان اداکار سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ کو مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے جسے دونوں اداکاروں نے قبول کرلیا ہے جس کے بعد اب فلم کے سیکوئل میں سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ رومانس کرتے نظر آئیں گے جب کہ سدھارت ملہوترا کا کہنا تھا کہ  فلم رومانوی اور موسیقی پر مبنی ہے جس کے اسکرپٹ پر کام ہورہا ہے اور  فلم ڈائریکٹر کی جانب سے مجھے فلم کے لیے گانا گانے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فلم ’’عاشقی 3‘‘ کے لیے اداکار ہریتھک روشن کو کاسٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Read 817 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto