ایشوریہ مجھ سے بے لوث محبت کرتی ہیں، ابھیشک بچن

منگل, 12 اپریل 2016 13:25
بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اپنی شادی کی نویں سالگرہ منارہے ہیں اس موقع پر اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ہم میاں بیوی کے درمیان اعتماد کے رشتے نے ہمیں مضبوطی سے باندھ رکھا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ابھیشیک کا کہنا تھا کہ میں نے ایشوریہ کے اعتماد اور محبت پر کبھی شک نہیں کیا مجھے اس بات پورا یقین ہے کہ میری بیوی مجھ سے بے لوث محبت کرتی ہے۔ ہماری شادی کو نو سال ہوگئے ہیں اور ہم پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔ ابھیشیک بچن کا مزید کہنا تھا کہ ایشوریہ پر ناجائز پابندیاں نہیں لگاتا انھیں فلموں میں کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے لیکن ہم دونوں فلموں میں کردار کے حوالے سے خاندانی ساکھ کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔
Read 830 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto