شردھا کپورایک دونہیں فلم "راک آن 2" کے سارے گانے خود گائیں گی

جمعرات, 14 اپریل 2016 20:50

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپورکا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم “راک آن ٹو” میں سارے گانے خود ہی گانے گائیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق “عاشقی ٹو” سے اپنی کامیابی کا سفرشروع کرنے والی اداکارہ شردھا کپورکا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی “راک آن ٹو” کے تمام گانے خود ہی گائیں گی جب کہ اداکارہ اس سے قبل بھی “عاشقی ٹو”، “حیدر” اور “اے بی سی ڈی ٹو” میں بھی اپنی آوازکا جادو دکھا چکی ہیں۔ اداکارہ کی نئی آنے والی فلم میں ان کے ساتھ اداکار فرحان اختر،ارجن رام پال، پراچی دیسائی اور پورب کوہلی بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ نے “رنویرسنگھ” اور”رنبیرکپور” کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں ان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ شردھا کپور اپنی نئی آنے والی فلم “باغی” میں ٹائیگرشرروف کے مد مقابل نظر آئیں گی۔

Read 741 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto