شاہد اورکرینہ 9 سال بعد آمنے سامنے آنے پرگھبراہٹ کا شکار

اتوار, 17 اپریل 2016 20:37

ممبئی: بالی ووڈ میں کبھی شاہد کپور اورکرینہ کپور کی محبت کے چرچے تھے لیکن پھر حالات نے ایسی کروٹ لی کہ بیبو سیفو کی ہوگئیں اور کافی عرصہ دوسری اداکاراؤں سے نین مٹکے کے بعد شاہد بھی میرا کے ہوگئے لیکن 9 سال بعد جب وہ ایک دوسرے کے سامنے آئے تو دونوں پر ہی ایسی گبھراہٹ طاری ہوئی کہ محفل میں موجود ہر ایک شخص نے ہی اسے محسوس کیا۔ 

ماضی میں شاہد کپور اور کرینہ کے درمیان دھواں دھار عشق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، دونوں کے درمیان اس رشتے کو ختم ہوئے 9 برس بیت گئے لیکن اس دوران وہ کبھی ایک دوسرے کے سامنے نہیں آئے۔ اس دوران دونوں کو ایک دوسرے کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھانے کے کئی موقع ملے لیکن دونوں ہی نے معذرت کرلی۔

’’اڑتا پنجاب‘‘ میں دونوں ہی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے لیکن شاید یہ ان کی شرط تھی یا پھر فلم پروڈیوسر کی معاملہ فہمی کہ دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ کام کرتے ہوئے بھی ایک ساتھ کام نہیں کیا یعنی کہ فلم میں دونوں کا ایک ساتھ ایک بھی سین نہیں ہے، یہاں تک تو سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا گڑ بڑ اس وقت ہوئی جب دونوں کو ایک ہی وقت میں ایک ہی جگہ ’’اڑتا پنجاب‘‘ کی تشہیر کے لیے آنا پڑگیا۔

ممبئی میں ہونے والی اس تشہیری تقریب میں دونوں کی آنکھیں چارہوئیں تو دونوں پر بھی گبھراہٹ طاری ہوگئی جسے حاضرین محفل نے بھانپ لیا ۔ دونوں ہی ایک دوسرے سے کترا رہے تھے لیکن حالات اس وقت پرسکون ہوئے جب سوال جواب کا سلسلہ شروع ہوا اور دونوں نے فلم کی کہانی اور اپنے کردار کے حوالے سے میڈیا کو بتانا شروع کیا۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی فلم “اڑتا پنجاب” 17 جون کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں شاہد اور کرینہ کپور کلے علاوہ عالیہ بھٹ بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

Read 1187 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto