دلیپ کمارکی طبیعت ایک بارپھربگڑگئی،

اتوار, 17 اپریل 2016 21:15

ممبئی: برصغیرکے ممتاز اداکاراورکروڑوں دلوں پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے معروف اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کی طبیعت رات گئے ایک بار پھر خراب ہوگئی، جس پر انہیں  ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 94 سالہ دلیپ کمار کا علاج کرنے والے ڈاکٹرجلیل پارکر کا کہنا ہے کہ اداکارکو بخار اور قے سمیت نمونیہ کی بھی شکایت تھی اوران کے سفید خون کے خلیات بڑھ گئے تھے، سانس کی تکلیف کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے تاہم اس وقت وہ  انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں نہیں ہیں۔

دوسری جانب دلیپ کمار کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، لیجنڈ اداکارکی حالت اس وقت بہترتاہم مداحوں سے اپیل ہے کہ وہ ان کی صحت کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ دلیپ کمارنے اپنی جاندار اور حقیقت سے قریب ترین اداکاری سے  تقریبا نصف صدی تک برصغیر کی فلمی دنیا پر حکمرانی کی اور اس دوران انہوں نے تقریباً 60 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Read 862 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto