جان ابراہم نے سابق دوست بپاشا کی شادی سے متعلق سوال کونظراندازکردیا

منگل, 19 اپریل 2016 21:40

ممبئی: بالی ووڈ اداکار جان ابراہم سے جب ان کی سابق گہری دوست بپاشا باسو کی شادی کے حوالے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا اور آگے بڑھ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارجان ابراہم سے ایک تقریب میں جب ان کی سابق گہری دوست بپاشا باسو کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینا ضروری نہ سمجھا اورمائیک پیچھے کر کے آگے بڑھ گئے کیوں کہ شاید وہ اداکارہ کو ان کی ہونے والی شادی سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کرنا نہیں چاہتے۔

اداکارہ بپاشا باسو کی جانب سے بھی جان ابراہم کوشادی میں دعوت دینے والے مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اداکارہ 30 اپریل کو اداکار کرن سنگھ گروور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

واضح ر ہے کہ اداکارجان ابراہم اور بپاشا باسو نے ایک دوسرے کے ساتھ خاصہ وقت گزارا جب کہ علیحدگی کے فوری بعد ہی اداکار نے پریا رنچل سے شادی کرلی تھی۔

Read 1249 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto