اداکارہ دیویا دتہ کا فلم میں حنا ربانی جیسا گیٹ اپ

منگل, 19 اپریل 2016 21:54

ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دیویا دتہ اپنی نئی فلم ’’ارادہ‘‘میں منفرد انداز میں نظر آئیں گی۔جس میں معروف اداکار نصیرالدین شاہ اور ارشد وارثی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اداکارہ دیویا دتہ فلم میں ایک انڈین سیاستدان رمن دیپ کا کردار کررہی ہیں جو پاکسان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے متاثر ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے ایک انٹرویو میں دیویا دتہ نے کہا کہ فلم میں ان کا یہ انداز جان بوجھ کر نہیں اپنایا گیا بلکہ ان کے ملبوسات اور گیٹ اپ کی حنا کھر سے اتنی مماثلت ہے کہ سب نے بہت پسند کیا۔انھوں نے بتایا کہ جب وہ اس گیٹ اپ میں سیٹ پر پہنچیں تو سب حیران تھے سب نے فیصلہ کیاکہ میں اس مماثلت کو برقرار رکھوں کیونکہ شائقین کی طرف سے اس کا اچھا رسپانس آنے کی توقع ہے۔

Read 1650 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto