پارلر پرحملہ کرنیوالوں کوسزا دلانے کے لیے آخرتک جاؤں گی، شگفتہ اعجاز

جمعرات, 21 اپریل 2016 13:57

کراچی: معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہاکہ جن لوگوں نے میرے پارلر پر حملہ کیا ان کو سزا دلانے کے لیے آخری حد تک جاؤں گی، وہ گذشتہ روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں، اس موقع پر ان کے شوہر یحییٰ صدیقی، دوست شہلااعجاز بھی موجود تھیں۔

انھوں نے کہاکہ میرے بیوٹی پارلر پر جن لوگوں نے حملہ کیا تھا وہ کوئی نامعلوم لوگ نہیں تھے انھوں نے کھلم کھلا بغیر کسی اجازت کے بیوٹی پارلرمیں داخل ہوکر کلاشکوف، ٹی ٹی پستول کے زور پر عملے کویرغمال بنایا اور پارلرکے گارڈ سے بندوق چھین کر تمام اسٹاف اور وہاں آئی ہوئی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔

شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میری ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ سے اپیل ہے کہ وہ میرا ساتھ دیں اور میرے بیوٹی پارلر میں گھس کر عملے کے ارکان اور باہر سے آئی خواتین کے ساتھ کی جانے والے سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں سخت سے سخت سزائیں دلوائیں، تاکہ آئندہ کوئی اسلامی معاشرے میں خواتین کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہ سکے۔ انھوں نے پریس کانفرنس میں وقوعے والے روز پارلرکے سی سی ٹی وی فوٹیج سے نکالی گئی تصاویر بھی دیکھائیں۔

Read 1231 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto