عمیرجسوال، سرمد کھوسٹ کے ’مور محل‘ کا حصہ

منگل, 19 جنوری 2016 11:45

 گلوکار عمیر جسوال گلوکاری کے بعد اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں اور بہت جلد ہدایت کار سرمد کھوسٹ کے ڈرامے ’مور محل‘ میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

عمیر کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ’مور محل‘ کا حصہ بننے کے بعد وہ خود کو کافی خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں.

ان کا کہنا تھا ’میں پاکستانی ٹیلی ویژن کی اب تک کی سب سے بڑی پروڈکشن کا حصہ بن کر کافی فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میں انڈسٹری کے کچھ بہترین اداکاروں کے ساتھ اسکرین پر کام کروں گا۔ سرمد ایک بہترین کہانی نگار ہیں اور میں بہت جلد ناظرین کے ساتھ اس پراجیکٹ کو شئیر کرنا چاہتا ہوں‘۔

مارچ میں ریلیز کیے جانے والے اس ڈرامے میں عمیر، میشا شفیع کے ہمراہ نواب صاحب کے کردار میں نظر آئیں گے۔

6 ماہ سے جاری اس ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے اداکاروں کو اردو زبان کے ساتھ خود کو واقف کرنے کے لیے سرمد صہبائی کے ہمراہ دو ماہ کی ورک شاپ رکھی گئی۔

'مور محل' کے ساتھ ساتھ عمیر جسوال ڈاکٹر وقاص رانا کی فلم ’یلغار‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس کی ریلیز بھی اسی سال متوقع ہے۔

Read 1260 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto