ثانیہ اور پرینکا 100 بااثر ترین افراد میں شامل

جمعہ, 22 اپریل 2016 11:36

امریکی جریدے ’ٹائم‘ نے دنیا کے سب سے بااثر افراد کی سالانہ فہرست جاری کر دی ہے۔

بااثر سیاسی شخصیات کے زمرے میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے علاوہ روس، امریکہ اور چین کے صدور بھی شامل ہیں تاہم گذشتہ دو برس سے اس فہرست میں شامل ہونے والے انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی اس مرتبہ بااثر ترین عالمی شخصیتوں میں شمار نہیں کیے گئے۔

مودی کے برعکس انڈیا سے اداکارہ پرینکا چوپڑہ اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سمیت متعدد نام اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

ثانیہ نے سنہ 2015 اور 2016 کے دوران اپنی ساتھی سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کے ساتھ مل کر ومبلڈن، یو ایس اوپن اور آسٹریلیئن اوپن گرینڈ سلام ٹینس مقابلے جیتے ہیں۔

ثانیہ مرزا کے بارے میں میگزین میں لکھتے ہوئے مشہور کرکٹر سچن تندولکر نے کہا ہے کہ ’ان کا اعتماد، طاقت اور عزم ٹینس سے کہیں آگے تک پہنچ چکا ہے۔ انھوں نے ایک انڈین نسل کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اپنے خواب پورے کرنے آگے بڑھیں اور یقین کریں کہ وہ بھی بہترین بن سکتے ہیں

ثانیہ مرزا کے علاوہ فہرست میں شامل دوسری انڈین خاتون اداکارہ پرینکا چوپڑہ ہیں جو امریکی ٹی وی پر کسی بھی سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پہلی انڈین بنی ہیں۔

ٹی وی سیریز ’کوانٹیکو‘ میں ایف بی آئی ایجنٹ کے کردار نے نہ صرف پرینکا کو ’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ حاصل کرنے والی پہلی جنوبی ایشیائی اداکارہ بنایا بلکہ وہ رواں برس آسکرز کے میزبانوں میں بھی شامل ہوئیں۔

ٹائم نے پہلی مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو بھی بااثر ترین افراد میں شامل کیا ہے۔

انڈیا سے جو دیگر افراد عالمی سطح پر بااثر قرار دیے گئے ہیں ان میں انڈین ریزرو بینک کے گورنر رگھو رام راجن اور انٹرنیٹ شاپنگ کمپنی فلپ کارٹ کے بانی بنی بنسل اور سچن بنسل شامل ہیں

Read 1123 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto