ہیما مالنی کی 'دپیکا' کو منگنی کی مبارکباد

جمعرات, 28 اپریل 2016 14:38

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے تعلق کی خبریں تو کافی عرصے سے زبان زد عام ہیں لیکن شائقین اس انتظار میں تھے کہ دونوں اپنے اس تعلق کا باقاعدہ اعلان کب کرتے ہیں۔

لیکن بولی وڈ کی 'ڈریم گرل' ہیما مالنی کی محض ایک ٹوئیٹ نے ان خبروں کو مزید بڑھاوا دے دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ آج صبح ہیما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 'دپیکا' کو منگنی کی مباکباد دے ڈالی۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی میں ہونے والے ٹوئفا ایوارڈز کی تقریب کے دوران رنویر نے برملا دپیکا سے اپنے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے انھیں سب سے خوبصورت خاتون کہا تھا۔

جبکہ آئیفا ایوارڈز میں رنویر سنگھ نے سب کے سامنے دپیکا کو اپنے گھٹنوں پر بیٹھ کر پھول پیش کیے تھے جس کے بعد ساتھی میزبان ارجن کپور نے دپیکا کو 'بھابی' کہہ کر بھی مخاطب کیا تھا۔

دوسری جانب ہیما مالنی کی مذکورہ ٹوئیٹ کے بعد دپیکا کے فینز نے حیرت و خوشی کا اظہار کیا۔ 

لیکن جلد ہی ہیما مالنی کو اپنی 'غلطی' کا احساس ہوا اور انھوں نے تردید کی انھوں نے 'دپیکا پڈوکون' کو نہیں بلکہ اپنی ایک ٹوئٹر فالوور 'دپیکا' کو مبارکباد دی تھی۔

 

 
Read 2366 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto