مشہور اداکارؤں کی شادیاں کیوں ٹوٹیں؟ شوبز انڈسٹری میں رشتے جس تیزی سے بنتے ہیں اسی تیزی سے ٹوٹ بھی جاتے ہیں

ہفتہ, 14 مئی 2016 17:21

شوبز انڈسٹری میں رشتے جس تیزی سے بنتے ہیں اسی  تیزی سے ٹوٹ بھی جاتے ہیں ، ضروری نہیں کہ ہر رشتے کا اختتام خوشگوارہو ،بعض دفعہ  انسان  جوسوچتا ہے اس کے بالکل برعکس ہو تا ہے۔

شو بز انڈسٹری میں اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ اداکار ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں ،لیکن یہ بندھن بہت جلدی ختم ہوجاتا ہے ۔

آج ہم آپ کو پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی  مشہور شخصیات  کے علیحدگیوں سے متعلق  معلومات فراہم کریں گے  ۔

ماہرہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان  2007 میں علی عسکری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں،دونوں کی زندگی نہایت پرسکون انداز میں گز رہی تھی کہ ماہرہ   ڈرامے ‘ہمسفر’ کے بعد  شہرت کی  بلندیوں پر پہنچ گئیں اور اپنے گھر اور شوہر کو وقت دینے میں ناکام ہو گئیں ۔بالاآخر یہ جوڑی 2014 میں الگ ہوگئی۔

حمائمہ ملک

پاکستانی فلم ‘بول’ سے لازوال شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حمائمہ ملک   بھی اداکار شمعون عباسی کے ساتھ  ایک خوشگوار زندگی  گزارنے کے بعد خاموشی سے الگ ہو گئیں۔

عینی خالد

مشہور گلو کارہ عینی خالد اور نورید اعوان کی کہانی کسی سے چھپی ہوئی نہیں  ہے،عینی نے اپنے سابقہ شوہر پر مار پیٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے علیحدگی اختیار کرلی۔

سلمیٰ حسن

پاکستانی ڈراما انڈسٹری سے تعلق رکھنے والےاداکار اظفر علی اورسلمیٰ حسن کی جوڑی کا شمار پاکستان کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا تھا  دونوں کی زندگی بڑے آرام سے گزر رہی تھی کہ اظفر کی زندگی میں ‘ہمسفر’ کی اداکارہ نوین کی اینٹری ہوئی اور دونوں  کا سکون غائب ہو گیا ،اظفر نے سلمیٰ کو طلاق دے کر نوین سے شادی کرلی بعد ازاں یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور اس کا  اختتام بھی افسوسنا ک انداز میں ہوا۔

شائستہ لودھی

پاکستان کی معروف  مارننگ شو  میزبان شائستہ لودھی کی  طویل شادی شدہ زندگی کا اختتام بھی طلاق  پر ہوا، 2012 میں اپنے سابق شوہروقار واحدی سے طلاق لینے کے بعد وہ گزشتہ سال  اپنے کزن عدنان لودھی  کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اریج فاطمہ

پاکستان ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریج فاطمہ  صرف 3 ہفتے کی دلہن تھیں کہ ان کی اپنے شوہرفراز سے علیحدگی ہو گئی،کوئی نہیں جانتا اس شا دی کا مقصد کیا تھا ،کیا سچ میں انہوں نے شادی کی تھی یا یہ شہرت حاصل کرنے کا  ایک ذریعہ تھا؟

جویریا عباسی

معروف اداکار شمعون عباسی کی زندگی میں حمائمہ سے پہلے جویریا عباسی کاقبضہ تھا لیکن یہ شادی بھی زیادہ دن نہ چل سکی اور ختم ہو گئی۔

شیری

ڈراما ‘یہ زندگی ہے’ سے شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت اور چلبلی اداکارہ شیری کی زندگی  بھی مسائل کا شکار ہے ،انہوں  نے شادی کے صرف ایک ماہ بعد اپنے شوہر ملک سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا۔اس علیحدگی کی وجہ وہ جھوٹ تھا جو ملک نے شیری سے کہا تھا ۔

ملک کے مطابق وہ پہلے سے شادی شدہ نہیں تھے جبکہ ایسا کچھ نہیں تھا وہ نہ صرف شادی شدہ تھے بلکہ ان کے بچے بھی تھے۔

سارہ چوہدری

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ سارہ چوہدری اور اداکار سمیع خان کی علیحدگی نے بھی سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا،دونوں کا کہنا تھا کہ کچھ نجی وجوہات کی بناء پر یہ منگنی ختم کی گئی ہے

Read 4728 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto