فواد خان اب سلو میاں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

منگل, 17 مئی 2016 19:37

ممبئی: پاکستانی اداکار فواد خان اب بالی ووڈ میں ایک قدم اور آگے بڑھنے جارہے ہیں جہاں وہ اداکاری کے میدان میں دبنگ سلمان خان کے ساتھ نظرآئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارفواد خان جواپنی شانداراداکاری کے باعث بالی ووڈ انڈسٹری میں تیزی سے ترقی کی سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں اورخوب داد بھی حاصل کررہے ہیں۔ اداکار فواد خان بالی وڈ کی انڈسٹری میں ایک قدم اورآگے بڑھتے ہوئے اب سلمان خان کی فلم “جگل بندی” میں ان کے ساتھ ساتھ اداکاری کے جوہردکھائیں گے۔

فواد خان سلمان کی فلم جگل بندی میں لندن سے تعلق رکھنے والے ایک موسیقارکا کردارادا کریں گے، اس سے قبل اس فلم میں فواد خان کی جگہ اداکارسیف علی خان کو کاسٹ کیا گیا تھا، اداکار کی معزرت کے بعد اب اس فلم میں فواد خان جلوہ گرہوں گے جب کہ فلم میں اداکارانیل کپوربھی اہم کردارادا کرتے نظرآئیں گے۔

واضح رہے کہ فواد خان اپنی نئی آنے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ وہ فلم “مولا جٹ ٹو” اور”ایم ایس دھونی دا انٹولڈ اسٹوری” میں بھی جلوہ گرہوں گے۔

Read 3158 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto