صبا قمر کی بالی وڈ فلم کے سیٹ کی تصاویر

منگل, 24 مئی 2016 15:46
 

 

صبا قمر بالی وڈ میں اپنی ڈیبیو فلم کے لیے تیار ہیں اور ان کی عرفان خان کے ساتھ اولین تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔

بالی وڈ فلم ڈائریکٹر ساکت چوہدری جو اس سے قبل ’پیار کے سائیڈ افیکٹس‘ اور ’شادی کے سائیڈ افیکٹس‘ جیسی فلمیں بنا چکے ہیں، ایک اور کامیڈی فلم بنانے جا رہے ہیں جس میں مرکزی کردار پاکستانی اداکارہ صبا قمر ادا کر رہی ہیں۔

ڈراموں کے بعد ’منٹو‘ میں نور جہاں کے کردار سے فلم ڈیبیو کرنے والی صبا قمر نے بھی، کئی پاکستانی فنکاروں کے بعد بولی وڈ میں انٹری کی تیاری کرلی ہے۔ رپورٹس کے مطابق صبا قمر اپنی پہلی بولی وڈ فلم میں بولی وڈ کے مشہور اداکار عرفان خان کے مقابلے میں کردار ادا کریں گی۔ اگرچہ ابھی فلم کے حوالے سے زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی، تاہم اس کی ہدایت کاری ’شادی کے سائڈ افکیٹس‘ اور ’پیار کے سائڈ افیکٹس‘ سے نام کمانے والے ساکت چوہدری کریں گے۔ قبل ازیں صبا قمر کا اس فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ فلم کی کہانی میاں بیوی کے گرد گھومتی ہے اور دونوں کے اس تعلق میں بیوی کا پلڑا بھاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم باآسانی اہلخانہ کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہے، فلم کی کہانی دپیکا پڈوکون کی فلم ’پیکو‘ سے کسی حد تک مماثلت رکھتی ہے، جبکہ امید ہے کہ لوگ اسے پسند کریں گے۔ فواد خان، علی ظفر، عمران عباس، عمائمہ ملک اور ماورا حسین سمیت کئی پاکستانی اداکار بولی وڈ میں اپنی اداکاری کا جادو جگا چکے ہیں، جن میں سے فواد خان نے کافی پذیرائی حاصل کی

اس سے قبل صبا قمر نے بتایا تھا کہ وہ اپنی بالی وڈ فلم میں عرفان خان کے ساتھ ایک حاکمانہ مزاج والی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم میں صبا قمر کے ساتھ شوہر کا کردار عرفان خان ادا کر رہے ہیں۔ ان دونوں کی سیٹ کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں دونوں اداکاروں کے بیچ زبردست کیمسٹری نظر آرہی ہے۔

صبا قمر اپنی پہلی بولی وڈ فلم میں بولی وڈ کے مشہور اداکار عرفان خان کے مقابلے میں کردار ادا کریں گی

Read 4969 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto