’’عاشقی ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں سدھارت اورعالیہ کو کاسٹ کرلیا گیا

جمعرات, 26 مئی 2016 21:24

ممبئی: بھارتی فلم نگری کی شہرہ آفاق فلم ’’عاشقی‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں نوجوان اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ  عالیہ بھٹ کوکاسٹ کرلیا گیا ہے۔

معروف ہدایتکارمہیش بھٹ کی 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’عاشقی‘‘ میں اداکار راہول رائے اور انو اگروال نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں دونوں  کی اداکاری کوشائقین نے بے حد پسند کیا تھا جب کہ فلم کے دوسرے سیکوئل میں نوجوان اداکاروں ادتیا رائے کپور اور اداکارہ شردھا کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد اب پروڈیوسر بھوشن کمارنے فلم کا تیسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق فلم ’’عاشقی‘‘ کے تیسرے سیکوئل کے  لیے اداکار ہریتھک روشن اور سونم کپور کوپیشکش کی گئی تھی تاہم دونوں اداکاروں کے انکار کے بعد سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ کو فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جب کہ سدھارت ملہوترا کا فلم  میں کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کروں گا اور امید ہے کہ مداحوں کو فلم پسند آئے گی۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے 2012 میں ریلیز ہونے والی دلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا

Read 371 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto