سنی لیون نیم برہنہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے پر برہم

منگل, 31 مئی 2016 14:47

ممبئی: بے باک اداکاری سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیون نے جب سے بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری دی ہے تب سے ہی ’تنازعات‘ کی زینت بنی ہوئی ہیں۔نی لیون کے حالیہ موضوع ِ بحث بننے کی سب سے بڑی وجہ ان کی نئی فلم ’مستی زادے ‘ کی ریلیز ہے۔ ایک سٹار ہونے کے ناطے اور خصوصاََ ایسی خاتون کے لئے قطعی طور پر آسان نہیں ہے جو اکثر اوقات تنازعات میں گھری رہتی ہے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سنی لیون کی ساحل سمندر پر لیٹے ہوئے کی نیم برہنہ تصویر انٹرنیٹ پر کافی ِگردش کر رہی ہے۔ دیکھنے میں سنی لیون کی یہ نیم برہنہ تصویر فلم ’ون نائیٹ سٹینڈ‘کے پوسٹر کی لگتی ہے۔ تاہم جیسا لگتا ہے ویسا نہیں ہے۔ سنی لیون نے اس کی وضاحت کے لئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کا سہارا لیا ہے اور اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ یہ تصویر ان کی نہیں ہے بلکہ تصویر پر ان کا (یعنی سنی لیون)کا چہرہ فوٹو شاپڈ کیا گیا ہے۔ سنی لیون نے بعد ازاں ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ وہ اس بات کی تہہ میں پہنچے گی کہ اس کا ذمہ دار کون ہے۔ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ بے باک اداکاری سے مشہور اداکارہ سنی لیون کسی سے ناراض ہوئی ہوں۔

Read 5758 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto