گوہر خان کی زندگی میں ایک بار پھرآیا دلچسپ موڑ

اتوار, 12 جون 2016 18:24

ممبئی: بگ با س 7 کی فاتح اور مشہور اداکارہ گوہر خا ن بھارتی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار راجیو کھنڈیلوال کے ساتھ فلم ‘فیور’میں نظر آئیں گی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہدایت کار راجیو جھاویری کی فلم فیور کی کہانی ایکشن ،سسپنس اور رومینس سے بھرپور ہے جس میں راجیو ایک ہتھیارے کےروپ میں نظر آئیں گے،جبکہ گوہر کی شخصیت فلم میں کافی پراسرار دکھائی گئی ہے۔ فلم کو سوئزرلینڈ کی حسین وادیوں میں فلمایا گیا ہے،جس کا مطلب، ناظرین کو بہترین ایکشن کے ساتھ خوبصورت مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ واضح رہے کہ گوہر اس سے پہلے فلم عشق زادے کے ذریعے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا چکی ہیں ،جبکہ راجیو بھی ٹی وی پر کمال دکھانے کے بعد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹی وی کی یہ مشہور جوڑی فلم میں کیا کمال دکھا تی ہے،فلم’ فیور’رواں سال 22جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

Read 4050 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto