کرشمہ اور سنجے کپور میں باقاعدہ طلاق ہوگئی

پیر, 13 جون 2016 21:57

ممبئی: بالی ووڈ کی شہرہ آفاق اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر سنجے کپور سے باقاعدہ طلاق لے لی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے فلم نگری میں فنی سفر کا آغاز 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پریم قیدی‘‘ سے کیا لیکن انہوں نے شہرت ’’انداز اپنا اپنا‘‘ سے حاصل کی اور 90 کی دہائی میں فلمی دنیا پر راج کیا جب کہ کرشمہ کپور فلم نگری میں کامیابیوں کی طرح نجی زندگی میں کامیابی حاصل نہ کرسکیں اور شادی کے 9 سال بعد معاملہ طلاق تک پہنچ گیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اورمشہور بزنس مین سنجے کپور سے طلاق لینے کے لیے 2014 میں عدالت سے رجوع کیا تھا جہاں 2 سال تک معاملہ زیر التوا رہا تاہم آج دونوں شخصیات باہمی رضامندی سے ایک معاہدے پر پہنچ گئیں جس کے بعد دونوں میں باقاعدہ طلاق ہوگئی ہے۔ معاہدے کے مطابق  بچوں کے نام 10 کروڑ کی رقم  جمع کرائی  گئی ہے جسے بچوں پر خرچ کیا جائے گا اور بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی  والد کے ذمے ہوں گے جب کہ شادی کے زیوارات اور تحائف کرشمہ کپور کی ملکیت ہوں گی اور بچے ماں کی پاس ہی رہیں گے لیکن سال میں 3 ماہ  اپنے والد کے ساتھ گزارسکیں گے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرشمہ کپور نے 2003 میں بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جس سے ان کے 2 بچے ہیں۔

Read 11299 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto