بالی ووڈ اداکارہ سروین چاؤلہ نے ہندو مذہب چھوڑ دیا

بدھ, 15 جون 2016 20:48

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے بے باک مناظر  کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سروین چاؤلہ نے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرلیا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2011 میں ریلیزہونے والی فلم ’’ہم تم شبانہ‘‘ سے کیا لیکن شہرت فلم ’’ہیٹ اسٹوری 2‘‘ سے حاصل ہوئی جب کہ اداکارہ نے فنی سفر میں بے باک مناظر کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کی ہے جس کے باعث فلم نگری میں کوئی خاص مقام نہیں بنا سکی ہیں تاہم اب اداکارہ نے ہندو مذہب چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سروین چاؤلہ  نے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرلیا ہے جس کے بعد انہوں نے بدھ مت کی تعلیم بھی حاصل کرنا شروع کردی ہے جب کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ذہنی سکون کے لیے ہندو مذہب چھوڑ رہی ہوں جس کے لیے بدھ مت کی تعلیم حاصل کررہی ہوں تاہم مذہبی ہونے کے باوجود فلم نگری نہیں چھوڑوں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ سروین چاؤلہ نے پنجابی، تامل اور تیلگو فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Read 4653 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto