فراڈ کیس میں اداکارہ مشی خان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

بدھ, 06 جنوری 2016 12:33

راولپنڈی: فراڈ کیس میں اداکارہ مشی خان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

سول جج کاشف جاوید کی عدالت میں اداکارہ مشی خان فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ شواہد کی روشنی میں عدالت نے اداکارہ مشی خان پر فرد جرم عائد کردی جسے اداکارہ نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا۔ عدالت نے ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا جب کہ مزید 5 گواہوں کو نوٹس جاری کر کے انھیں 15 مارچ کو طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں ایک نجی کلینک کی ڈاکٹر افشاں قریشی نے مشی خان کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں ساڑھے 4 لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ڈاکٹر افشاں قریشی کا موقف تھا کہ مشی خان نے ان کے کلینک اور بیوٹی پارلر کی اشتہاری مہم چلانے کے لئے رقم لی لیکن کوئی اشتہاری مہم چلائی اور نہ ہی رقم واپس کی۔

Read 1654 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto