جس شخص کے سر میری کامیابی کا سہرا باندھا جاتا ہے اس نے متعدد بار جسمانی اذیت دی: کنگنا رناوت

جمعرات, 07 جولائی 2016 06:32

ممبئی: معروف بولی ووڈاداکارہ کنگنا رناوت اپنی صاف گوئی کی وجہ سے انڈسٹری میں خاصی شہرت رکھتی ہیں۔اداکارہ نے معروف بھارتی صحافی برکھا دت کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد بہت سی مشکالات کا سامنا کرنا پڑا۔

انھوں نے بتایا کہ بولی ووڈ میں جس شخص کے سر انکی کامیابی کا سہرا باندھا جاتا ہے اس نے انھیں متعدد بار جسمانی اذیت دی۔

انکا کہنا تھا کہ وہ جب صرف 17برس کی تھیں وہ شخص انکے باپ کی عمر کا تھا جس نے انھیں بری طرح پیٹااورانکا سر پھاڑ دیا۔ بعد از جب انکے سر سے خون بہنے لگا تو انھوں نے بھی اپنی سینڈل گاڈ فادر کے سر میں مار کر اسکا نا صرف سر پھاڑا بلکہ پولیس میں رپورٹ بھی درج کرائی۔واضح رہے بولی ووڈ کوئین آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”رنگون“کی شوٹنگ میں اداکار شاہد کپور اور سیف علی خان کے ہمراہ مصروف ہیں

Read 6215 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto