فلم ’’سلطان‘‘ نے باکس آفس پربزنس کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا

پیر, 11 جولائی 2016 21:06

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم “سلطان” نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ بناتے ہوئے ریلیز کے 5 روز کے دوران  182 کروڑ کا بزنس کرلیا۔

فلم “سلطان” بزنس کے اعتبار سے باکس آفس پر نہ صرف 2016 کی سب سے بڑی فلم بن کر سامنے آئی بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے ریکارڈ بناتی جارہی ہے۔  فلم نے اب تک بھارت میں  182 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جب کہ ریلیز کے 3 دن کے دوران دنیا بھر کے باکس آفس پر فلم نے

200 کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا ہے۔

فلم “سلطان” سلمان خان کی 10ویں فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جب کہ فلم نے ایک روز کے دوران 40 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ فلم کی کامیابی پر سلو میاں نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ جن کا کہنا تھا کہ فلم سلطان پسند کرنے پر مداحوں کا شکرگزار ہوں اور اسی طرح کی پرفارمنس شائقین آئیفا میں دیکھ سکیں گے۔

Read 2992 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto