انوشکا شرما نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

جمعہ, 15 جولائی 2016 12:19

خوبرو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما آجکل اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم”سلطان“کی شاندار کامیابیوں پر مسرور ہونے میں مصروف ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر انھیں ہالی ووڈ سے اداکار ی کی پیشکش ہوئی تو وہ لازماً قبول کر لیں گی، انوشکا شرما نے کہا کہ یہ بالکل درست وقت ہے جب بھارتی فنکار بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی جگہ بنا رہے ہیں

انکا کہنا تھا کہ وہ خود بھی ہالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں ، تاہم وہ ہالی ووڈ فلم میں ایسا کوئی کردار ادا نہیں کرنا چاہتیں جو انھوں نے تاحال بالی ووڈ میں ادا نہیں کیا، 27سالہ اداکارہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اپنی ہر فلم میں منفرداور اچھوتے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور اداکارہرطرح کے کردار ادا کرنے کی خواہش ہے، تاہم دوسری جگہ کام کرنا بھی دلچسپ موقع ہوگا تاہم تاحال ابھی اس حوالے سے کوئی کوشش نہیں کی ہے۔

Read 1116 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto