ارباز خان اوران کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

جمعہ, 29 جنوری 2016 19:48

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان اور ’’منی بدنام‘‘ ہوئی گیت سے شہرت حاصل کرنے والی ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار و ہدایتکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اڑورہ خان  نے 18 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان چند روز میں کیا جائے گا جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئٹم گرل کی برطانوی تاجر کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت ارباز خان سے رشتے میں دراڑ کا سبب بنی تاہم ملائکہ اروڑہ نے اکتوبر سے ہی ارباز خان سے الگ رہائش اختیار کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان بھارتی رئیلٹی شو’’پاور کپل‘‘ کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔

Read 1445 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto