ماہرہ خان اپنی پہلی بالی ووڈ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ

جمعرات, 21 جولائی 2016 13:57

ماہرہ خان اپنی پہلی بالی ووڈ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتی نظر آئینگی لیکن آخر رئیس ریلیز کب ہو گی ، اس بات نے شاید ماہرہ کو بھی پریشان کر رکھا ہے

شاہ رخ خان کی فلم رئیس کو پہلے رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہونا تھا تاہم فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی۔ فلم کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ شاہ رخ نے فلم کا مکمل نہ ہونا بتایا تاہم کئی رپورٹس میں ایسا بھی کہا گیا کہ شاہ رخ نے سلمان خان کی فلم سلطان کے عید پر ریلیز ہونے کے باعث اپنی فلم کی تاریخ تبدیل کی ۔ دوسری جانب ماہرہ خان جو اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم جمانے کیلئے تیار ہیں ان کے بارے میں سننے میں آیا ہے کہ وہ فلم کی تاخیر سے ناخوش ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کو بالی ووڈ میں کافی اچھی آفرز موصول ہو رہی ہیں تاہم وہ ان میں سے کسی کو بھی سائن نہیں کر سکتیں جس کی وجہ اداکارہ کا ” رئیس “ کے فلم میکرز کے ساتھ کیا ہوا معاہدہ ہے ۔ اس معاہدے کے مطابق ماہرہ فلم کی ریلیز تک کسی اور پراجیکٹ کا حصہ نہیں بن سکتیں

Read 1733 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto