بالی ووڈ ورسٹائل اداکارہ مینا کماری کی 84 ویں سالگرہ منائی گئی

پیر, 01 اگست 2016 12:46

بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ مینا کماری کی 84 ویں سالگرہ منائی گئی۔ فن اور حسن میں یکتا مینا کماری آج بھی فلمی شائقین کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔خوبرو اداکارہ ماہ جبیں بانو کو بالی ووڈ میں پہچان مینا کماری کے نام سے ملی۔ انہوں نے چھ سال کی عمر میں ہی اداکاری شروع کر دی۔مینا کماری کا شمار برصغیر کی عظیم اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 90 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مینا کماری نے بالی ووڈ کو "صاحب بی بی اور غلام" ، "پاکیزہ" اور "دل اپنا پریت پرائی" جیسی شہرہ آفاق فلمیں دیں۔مینا کی بھرپور اداکاری کی وجہ سے انہیں ٹریجڈی کوئین کا خطاب ملا۔ مینا کماری نے کمال امروہی سے خفیہ طور پر شادی کی جو کامیاب نہ ہوسکی۔ بالی ووڈ پر تین دہائیوں تک راج کرنے والی مینا کماری مارچ 1972 کو جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

Read 713 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto