رنبیرکے لیے کترینہ اپنے والدین کے بعد اہم ترین ہستی

جمعرات, 18 اگست 2016 19:43

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپوراورکترینہ کیف کی گہری دوستی کی خبریں ایک لمبے عرصے تک گردش کررہی تھیں جب کہ دونوں کی جانب سے اپنی محبت اور پھرعلیحدگی کا برملا اعتراف بھی کیا گیا جہاں اب اپنی سابق گہری دوست کترینہ کے حوالے سے رنبیر کا کہنا ہے کہ وہ ان کے والدین کے بعد میری زندگی کی اہم ہستی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے بعد بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورسے جب نیوزچینل کے پرومو کی تقریب کے دوران ان کی سابق گہری دوست باربی ڈول کترینہ کیف سے علیحدگی کے حوالے سے پوچھا گیا تواس بارانہوں نے ایک لمبے عرصے کے بعد لب کشائی کرہی دی اور کہا کہ  ہمارا رشتہ متعدد چیزوں کے باعث ٹوٹا جہاں جھوٹی باتوں اورخبروں جب کہ مختلف نظریات سمیت  بہت سی چیزوں کے باعث ہمارے درمیان علیحدگی ہوئی، اداکارکا کہنا تھا کہ اور ان ساری چیزوں کو سہنا بھی ان کے لیے خاصا مشکل تھا۔

رنبیرکپورنے کہا کہ یہ ساری چیزیں بہت دکھ دیتی ہیں کیونکہ کترینہ کیف میرے والدین کے بعد ایک با اثراورحوصلہ افزائی کرنے والی ہستی ثابت ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ اوررنبیر کی فلم “جگا جاسوس” کئی ماہ سے تیار ہے لیکن ان دونوں اداکاروں کے درمیان چل رہے تنازعے کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہورہی تھے تاہم اب اسے آئندہ برس اپریل میں ریلیز کیا جارہا ہے۔

 
 
Read 1445 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto