"سرکار3" سے ایشوریا اورابھیشیک کی چھٹی

اتوار, 21 اگست 2016 15:13

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے مایہ ناز ہداہتکارو پروڈیوسر رام گوپال ورما 2005 میں ریلیز ہونے والی اہنی فلم سرکارکی تیسرا سیکوئل بنانے جارہے ہیں، فلم کے لیے ایک بارپھردوسرے سیکوئل “سرکارراج” کی طرح اداکارابھیشیک اوراداکارہ ایشوریا کا نام لیا جارہا تھا تاہم ہدایتکار نے دونوں کو اپنی فلم کا حصہ بنانے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار کردیا ہے۔

ہدایتکار کا کہنا ہے کہ فلم سرکارکے تیسرے سیکوئل کا پہلا منظر 26 اگست کو لانچ کیا جائے گا جب کہ دونوں اداکار ابھیشیک اورایشوریا فلم کا حصہ نہیں ہیں۔ ہدایتکارکی جانب سے فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والی بگ بی امیتابھ بچن کوبھی فلم کا حصہ بنانے یا نہ بنانے کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

ہدایتکارکی جانب سے مزید کہا گیا کہ تیسرے سیکوئل کی دیگرکاسٹ کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا جب کہ یہ فلم ریلیزکی گئی دیگردو فلموں سے مزید بڑی اورکہانی کے حوالے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔

واضح رہے کہ فلم سرکار2005 میں ریلیزہونے والی فلم ہے جب کہ اس کا دوسرا سیکوئل 2008 میں ریلیزکیا گیا تھا جس میں بگ بی کے ساتھ ایشوریا اورابھیشیک نے اداکاری کے جوہردکھائے تھے۔

Read 2196 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto