شاہ رخ خان کے لیے ہرن کی کھال سے پشاوری چپل کا تحفہ تیار

جمعہ, 26 اگست 2016 14:10

شاہ رخ کو پشاوری چپل بہت پسند ہے۔ انہیں کچھ عرصہ قبل شاہ رخ نے فون کر کے اپنی پسند کا اظہار کیا اور فرمائش کی کہ وہ پشاوری چپل پہننا چاہتے ہیں۔

ان کی چچا زاد بہن نے جب یہ آرڈر دیا تو کاریگر جہانگیر خان نے پختون روایات کے مطابق اپنی طرف سے تحفہ کے طور پر ہرن کی کھال سے خصوصی چپل تیار کی۔ جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ماہ کی مدت میں یہ چپل تیار کی ہے۔

جہانگیر خان پشاور میں چپلوں کے مشہور کاریگر ہیں اور ان کی بنائی ہوئی چپلیں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف بھی پہن چکے ہیں۔

یہ چپل تیاری کے بعد شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں کے حوالے کردی گئی ہیں جو اگلے ماہ بھارت جائیں گی۔ وہ وہاں شاہ رخ خان کے گھر جائیں گی اور انہیں یہ تحفہ پیش کریں گی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کی یہ چچا زاد بہن اب شاہ رخ کے آبائی گھر میں ہی مقیم ہیں جہاں شاہ رخ کا بچپن گزرا ہے۔

Read 4606 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto