بھارتی اداکارجیکی شروف پہلی بار پاکستانی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

جمعہ, 26 اگست 2016 16:49

ممبئی: بھارتی اداکار جیکی شروف ہدایتکار جمشید جان محمد کی نئی آنے والی فلم ’’جوانی لے ڈوبی‘‘ میں اہم کردار ادا کریں گے جو ان کا کسی بھی پاکستانی فلم میں پہلا کام ہوگا۔

فلم ’’سوال سات سو کروڑ ڈالرکا‘‘ کی کامیابی کے بعد فلم کے ہدایتکار جمشید جان محمد نہایت پر امید ہیں اور اپنی دوسری فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کے لیے وہ ان دنوں ممبئی میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے جیکی شروف سمیت متعدد اداکاروں سے فلم میں کام کے لیے رابطہ کیا ہے۔

ہدایتکار جمشید جان محمد کی پیش کش پر بالی ووڈ اداکار جیکی شروف نے فلم ’’جوانی لے ڈوبی‘‘ میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد وہ پہلی بار کسی پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جب کہ فلم میں غلام محی الدین، علی محی الدین ،احمد بٹ اور نیلم منیر کو بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے اور فلم کی شوٹنگ  رواں سال دسمبر میں شروع کی جائے گی ۔

فلم ’’جوانی لے ڈوبی‘‘ میں آئٹم سانگ بھی شامل ہوگا جسے نامور بالی ووڈ اداکارہ پر فلمایا جائے گا جب کہ فلم کی موسیقی بھارتی موسیقار راشد خان  ترتیب دیں گے۔

دوسری جانب فلم ’’سوال سات سو کرو ٍڑڈالرکا‘‘کو عیدالاضحی کے بعد آسٹریلیا، برطانیہ،جنوبی افریقہ اور ممبئی میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Read 668 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto