سلمان خان کی مبینہ اہلیہ نے واضح کر دیا کہ۔۔

جمعہ, 26 اگست 2016 18:02

 رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل لولیا وینترکواکثرسلمان خان اوران کے اہل خانہ کے ساتھ دیکھا جاتا ہے جب کہ ان کی منگنی اورشادی کی خبریں اکثرگردش رہتی ہیں، جس کے بارے میں سلمان خان نے تو ہمیشہ ہی تردید تاہم اب لولیا نے بھی اس حوالے سے اپنی زبان کھول دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ نگری میں دبنگ کے نام سے مشہور اداکار سلمان خان کے ساتھ متعدد اداکاروں کو جوڑا جاتا ہے جب کہ اس بار کئی عرصے سے ایک ہی نام ان سے منسلک کیا جارہا ہے جو ہے رومانیہ کی ماڈل لولیا کا ۔ تاہم اداکار کی جانب سے تو کبھی ان کی گہری دوستی کا زکر نہیں کیا گیا جب کہ لولیا نے اس بار چپ رہنے کے بجائے سلمان اوراپنے رشتے پربولنا ہی مناسب سمجھا ہے۔ لولیا ونتر کا میگزین میں انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ان کے اورسلمان خان کے درمیان ایسا کچھ خاص نہیں ہے، دونوں محض دوست ہیں، ماڈل سے جب دونوں کی شادی کی مختلف افواہوں کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا وقت مقرر ہوتا ہے ، نا وقت سے پہلے کوئی کام ہوسکتا ہے اور نا ہی بعد میں اور باقی ساری باتیں افواہوں سے زیادہ کچھ نہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان اورلولیا ونتر مختلف مقامات پر ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں اور فلموں کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ وہ اکثر سلمان خان کے گھر والوں ہمراہ بھی دیکھی جاتی ہیں

Read 1155 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto