سونم کپوربھارت میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کے لیے سرگرم

ہفتہ, 27 اگست 2016 19:47

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور جو اپنے تندو تیز بیانات اوراظہار خیال کے حوالے سے خاصی مشہور ہیں اب اداکارہ بھارت میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور جوغذائی قلت کے خاتمے کے خلاف این جی او کی سفیر ہیں،اداکارہ بھارت کی تین ریاستوں راجھستان، مہاراشترا اورمدھیا پردیش میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس حوالے اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں ہرسال دس لاکھ بچے غذائی قلت کے باعث مرجاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ تصورکرنا بہت مشکل اور تکلیف دہ ہے کہ کتنے ہی بچوں کو مناسب غذا اور صاف پینے کا پانی بھی مہیا نہیں، ہم بھوک افلاس اورخالی پیٹ کے ساتھ کبھی بھی دنیا کو پر امن اور ترقی یافتہ نہیں بنا سکتے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بچے جو غذائی قلت کا شکارہیں انہیں دیکھ کربہت دکھ جب کہ یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ غذائی قلت کے خلاف کام کرنے سے واقعی ہم بچوں کو مرنے سے روک سکتے ہیں جو قابل علاج بھی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان ہی وجوہات کے باعث وہ اس مہم کا حصہ ہیں جب کہ لوگوں سے گزارش بھی ہے کہ وہ بھی غذائی قلت کے خاتنے کے لیے آگے بڑھیں۔

Read 995 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto