اداکارہ پریتی جھنگیانی کو موٹاپے نے فلمی دنیا سے دور کر دیا

منگل, 30 اگست 2016 11:35

اداکارہ کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پران کی فلمی دنیا سے دوری پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اورمداحوں کی جانب سے پریتی کے موٹاپے کوفلمی دنیا سے دوری کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریتی جھنگیانی فلمی دنیا سے دوری کے باوجود تقریبات میں شرکت کرتی ہیں اور گزشتہ دنوں ایک تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں موٹاپے کے باعث انہیں پہچاننا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ پریتی جھنگیانی نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز2000 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ”محبتیں“ سے کیا ۔ انہوں نے فلم میں سپورٹنگ کردار ادا کیا لیکن خوب شہرت حاصل کی۔
اداکارہ پریتی نے شہرت حاصل کرنے کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ”آوارہ پاگل دیوانہ“،”چاند کے پار چلو“شامل ہیں جبکہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

پریتی جھنگیانی خوبصورت ہونے کے باوجود فلمی دنیا میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں اورفلموں میں سپورٹنگ کردار اداکرنے لگیں جس پر انہوں نے مقامی فلم نگری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا جو زیادہ سودمندثابت نہیں ہوا۔

اداکارہ پریتی نے 2008 میں طویل معاشقے کے بعد اداکارپروین دباس سے شادی کرلی اور فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی لیکن جلد ہی اداکارہ نے فلمی دنیا میں فلم ”حسینہ“ کے ذریعے واپسی کی لیکن انہیں ایک بار پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑاتاہم اب موٹاپے نے انہیں فلمی دنیا کی کامیابیوں اور ناکامیوں سے بلکل دور کر دیا ہے اور وہ اپنے مداحوں کو صرف تقریبات میں ہی نظر آتی ہیں ۔

Read 10348 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto