سونم کپور کی نئی دلی کے ارب پتی بزنس مین سے قربتیں بڑھنے لگیں

بدھ, 31 اگست 2016 21:50

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور آج کل نئی دلی کے بڑے بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ مختلف تقاریب میں نظرآنے لگی ہیں جس کے بعد بی ٹاؤن میں ان کی آنند اہوجا کے ساتھ دوستی کے چرچے ہورہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورجو اپنے بے باک بیانات اوراظہاررائے میں پیچھے نہیں ہٹتی ہیں اوراپنی ذاتی زندگی میں دخل اندازی ذرا بھی پسند نہیں کرتی ہیں۔ اداکارہ آج کل نئی دلی کے ارب پتی بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ اکثر تقاریب میں نظرآرہی ہیں۔ آنند اہوجا کا فیشن انڈسٹری کا بڑا بزنس ہے جب کہ سونم کپور بھی بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک فیشن آئیکون کے نام سے جانی جاتی ہیں، اداکارہ بھی اکثر آنند اہوجا کی مختلف قسم کے ڈیزائن کے کپڑے پہنتی ہیں۔

222

رپورٹ کے مطابق سونم کپوراورآنند ایک ساتھ اداکاراکشے کمارکے گھردعوت میں بھی ساتھ ساتھ گئے تھے جہاں اکشے نے ہالی ووڈ اداکار”ول اسمتھ” کو اپنے گھر مدعو کررکھا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی جانب سے متعدد باراپنی ذاتی زندگی میں دخل نہ دینے کے بیانات سامنے آئیں ہیں جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی سوالات سے اکثرخوفزدہ رہتی ہیں جب کہ وہ ذاتی زندگی کے بارے میں میڈیا کو کچھ بھی بتانا ضروری نہیں سمجھتی ہیں۔

Read 8505 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto